ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امرناتھ یاترا کی مدت میں کمی کرنے کے فیصلے پر خواتین کامایوسی اور غصہ کا اظہار

امرناتھ یاترا کی مدت میں کمی کرنے کے فیصلے پر خواتین کامایوسی اور غصہ کا اظہار

Wed, 18 Jan 2017 11:02:44  SO Admin   S.O. News Service

جموں17جنوری(ایس اونیوز/آئی ایس انڈیا)جموں وکشمیر پنتھرس پارٹی خواتین یونٹ نے آج جموں میں ایک میٹنگ کرکے شری امرناتھ یاترا کی مدت کم کرنے سے پیداہوئی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس میٹنگ میں کہا گیا کہ شری امرناتھ یاترا صدیوں سے ایک عالمگیرسطح کی یاترا ہے ۔یہ ایک ایسی یاترا ہے جس کی کشمیر میں مکمل دیکھ بھال کشمیر ی مسلم افراد مغلوں کے دور سے پورے دل سے کرتے رہے ہیں اور آج بھی کررہے ہیں۔پنتھرس پارٹی کی جنرل سکریٹر ی محترمہ انیتا ٹھاکرنے یہاں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر حکومت کے شری امرناتھ یاترا کی مدت کم کرکے 40دن کرنے کے فیصلے پر سخت حیرت کا اظہار کیا۔پنتھرس پارٹی کمیٹی نے ایک قرارداد پاس کرکے یاترا کی مدت 90دن سے کم کرکے 60دن کرنے اور پھر یہ مدت 60سے کم کرکے40دن کرنے پرحیرت کا اظہار کیا ۔کمیٹی نے کہاکہ یہ جموں وکشمیر کی بی جے پی۔پی ڈی پی کی مخلوط حکومت کا عوام کوتحفہ ہے۔کمیٹی نے کہا کہ حکومت کو عقیدت مندوں اور وادی کشمیر کے لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے جس سے وادی کشمیری کے بے روزگارنوجوانوں اور دیگر کو تین مہینہ کا روزگار ملتا تھا نیز اس یاترا سے صدیوں سے خیرسگالی اور بھائی چارہ کو فروغ ملتاتھا۔پنتھرس پارٹی کی جنرل سکریٹری نے اس یاترا کی مدت بڑھاکر پھر سے 90دن کرنے کا مطالبہ کیا جس سے یہاں کے لوگوں اور نوجوانوں کو اس یاترا میں شامل ہونے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے بھائیوں کی خدمت کرنے اورروزگار کا موقع مل سکے۔دریں اثنا پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر جناب این این ووہراپر زور دیا کہ وہ خیرسگالی ور وادی کشمیر کے نوجوانوں کے روزگار کے مفاد میں اس فیصلہ پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا سے قومی یکجہتی کے جذبہ کو فروغ حاصل ہو تا ہے جسے جموں وکشمیر کے لوگ ہمیشہ سے بڑھاوا دیتے رہے ہیں۔


Share: